
نیویارک پولیس کو جرائم میں ملوث خاتون سمیت9ملزمان کی تلاش
مختلف جرائم میں ملوث شہری حکومت کے تین ملازمین سمیت6ملزمان دھرلیے
نیو یارک پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے شہری حکومت کے 3 ملازمین کو گرفتار کیا ہے۔ملزمان غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملوں میں ملوث ہیں۔نیویارک پولیس مڈٹاؤن ساؤتھ تھانےکے عملے نے نیو یارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی کی 54 سالہ آف ڈیوٹی ملازمہ کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 24 کے عملے نے نیویارک سٹی کے 40 سالہ کریکشن آفیسر کو حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 44 کے عملے نے ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے 33 سالہ ملازم کو ہراسانی اور حملے کے الزام کو تحت گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 44 کے عملے نے 35 سالہ شخص کے قتل کے الزام میں 16 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم پر قتل اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 34 کے عملے نے 24 سالہ شخص کے قتل کے الزام میں 23 سالہ ملزم جانپگیرو کوگرفتار کرلیا ملزم 11 جولائی 2022 کو شرمین ایوینیو میں قتل کی واردات میں پولیس کو مطلوب تھا۔نیویارک پولیس تھانہ نمبر 60 کے عملے کو کونی آئی لینڈ سب وے اسٹیشن پر 16 سالہ لڑکے پر حملہ آور ہونے والے 8 ملزمان کی تلاش ہے۔ واقعہ 14 فروری 2024 کو رونما ہوا۔نیویارک پولیس تھانہ نمبر 19 کے عملے نےمیڈیسن ایوینیو پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث 16 سالہ ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ 4 فروری 2024 کو رونما ہوا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 14 کے عملے کو ہیرالڈ اسکوائر اسٹیشن پر 29 سالہ شخص پر حملے کے الزام میں نامعلوم ملزمہ کی تلاش ہے۔واقعہ 13 فروری 2024 کو رونما ہوا۔