vosa.tv
Voice of South Asia!

روس سیٹلائٹ شکن ہتھیار تیار کر رہا ہے،امریکہ

0

امریکہ کا کہنا ہے کہ روس ایک نیا اینٹی سیٹیلائٹ ہتھیار تیار کر رہا ہے، لیکن ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ ماسکو نے ابھی اس پروگرام کو شروع کرنا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی کا یہ بیان ایک سینئر ریپبلکن کی جانب سے قومی سلامتی کو لاحق سنگین خطرے کے بارے میں جاری مبہم انتباہ کے بعد آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ہتھیار خلا پر مبنی ہے اور سیٹلائٹ کو نشانہ بنانے کے لیے جوہری ہتھیاروں سے لیس ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اس کی تصدیق نہیں کی اور اس خطرے کے بارے میں مزید تفصیلات پیش کرنے سے انکار کر دیا۔ماسکو نے امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ نئے روسی ہتھیاروں کے دعوؤں کو کانگرس کو یوکرین کی اضافی امداد منظور کرنے پر مجبور کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی عوام کو اس ہتھیار سے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کو اس انٹیلی جنس اطلاع کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے اور یہ کہ امریکی انتظامیہ اس ہتھیار کی تیاری کو بہت سنجیدگی سےلے رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.