ایران نے او آئی سی کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا
ایران نے رفح میں اسرائیل کے ممکنہ زمینی آپریشن پراوآئی سی کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نےسیکریٹری جنرل اوآئی سی کوفون کیا اورکہا کہ رفح میں اسرائیل کے زمینی آپریشن سے10لاکھ فلسطینی متاثر ہوں گے،مسلم ممالک اسرائیل کو جارحیت سےروکنےکےاقدامات کریں۔ دوسری جانب سی آئی اےچیف نے اسرائیلی وزیراعظم سےملاقات کی ہے،ملاقات میں موساد کے سربراہ بھی موجود تھے، اس دوران قیدیوں کی رہائی کے معاہدےپرگفتگو کی گئی۔اسرائیلی وزیردفاع نے کہا ہے کہ بیروت سےہونےوالےحملوں کاجواب دےرہےہیں اورہم کسی دوسرےملک میں50کلومیٹر اندرکارروائی کرسکتےہیں۔