vosa.tv
Voice of South Asia!

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کردیا

0

 تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے عمر ایوب ہمارے امیدوار ہوں گے۔اسد قیصر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے موجودہ سیاسی صورتحال اور اتحادیوں سےمتعلق بات کی۔انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے۔اسد قیصر نے کہا کہ 10ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو نامزد کیا ہے، وہی وزیراعظم ہوگا، بانی پی پی ٹی آج شام تک احتجاجی تحریک سے متعلق لائحہ عمل دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.