vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت میں میلے کے شرکا پر ٹرک چڑھ گیا، 3 افراد جاں بحق

0

بھارت کی ریاست سکم میں ایک تیز رفتار ٹرک میلے کے شرکا پر چڑھ گیا۔ اس حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔شمال مشرقی ریاست سکم کے علاقے رانی پُول میں ایک میلے کی رونقیں عروج پر تھیں کہ اچانک تین کاریں میلے کے شرکا پر چڑھ گئیں۔ ان کاروں کے ڈرائیور ایک تیز رفتار ٹرک سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے جس کے بریک فیل ہوچکے تھے۔کاروں کی ٹکر سے متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ ٹرک تلے کچل کر 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔اس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے تین کاریں میلے کے شرکا سے آ ٹکرائیں اور پھر ایک تیز رفتار ٹرک میلے کے میدان میں گھس گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.