vosa.tv
Voice of South Asia!

شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر لڑکے نے لڑکی کو کلہاڑی سے قتل کردیا

0

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں لڑکے نے شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔23 سالہ مقتولہ کی شناخت شیتپلی الیکھیا کے نام سے ہوئی جسے خانپارہ میں سریکانت نامی ملزم نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا۔مقتولہ خانپارہ مارکیٹ سے اپنی بھابھی اور بھانجے کے ساتھ شاپنگ کر کے گھر لوٹ رہی تھی کہ اس کا سامنا سریکانت سے ہوا۔ ملزم نے کچھ روز قبل مقتولہ کو شادی کی پیشکش کی تھی لیکن لڑکی نے انکار کیا تھا۔ملزم نے مارکیٹ میں کلہاڑی کے وار سے لڑکی کو قتل کیا جبکہ اس کی بھابھی اور بھانجے کو بھی شدید زخمی کیا۔شیتپلی کے والدین نے اس کی شادی کہیں اور طے کی تھی اور اسی سلسلے میں وہ شاپنگ کر رہی تھی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.