vosa.tv
Voice of South Asia!

تحفظات کے باوجود امریکہ برطانیہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار

0

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستانی انتخابات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں لاکھوں پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سنایا۔ اپنے بیان میں میتھیوملر نے کہا کہ سیاسی جماعت سے قطع نظر پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ جمہوری اداروں کو تقویت دینے اور سیاسی شراکت وسیع کرنے کی کوشش کریں گے۔علاوہ ازیں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے پاکستانی انتخابات میں شفافیت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے تمام جماعتوں کو باضابطہ طور پر حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ڈیوڈ کیمرون کے مطابق بعض رہنماؤں کو روکنے اور انتخابی نشان نہ دینے کیلئے قانونی ضوابط استعمال کیے گئے۔ لارڈ ڈیوڈ کیمرون نے کہا پولنگ کے دن انٹرنیٹ کی بندش کو نوٹ کیا ہے۔ نتائج کے اعلان میں تاخیر اور گنتی میں بےضابطیگیاں بھی نوٹ کی ہیں۔برطانوی وزیر خارجہ نے کہا بنیادی انسانی حقوق، معلومات تک رسائی اور قانون کی حکمرانی برقرار رکھی جائیں۔ انکا کہنا تھا کہ مداخلت سے پاک، آزاد، منصفانہ اور شفاف عدالتی نظام کی کوشش کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.