پاکستان میں متنازعہ رائے شماری آنے والی حکومت کی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچائے گی: آئی سی جی
آئی سی جی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں متنازعہ رائے شماری کے نتیجے میں ہنگامہ آرائی کا خطرہ ہے،عام انتخابات گہرے سیاسی پولرائزیشن اور سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کے ماحول میں ہو رہے ہیں۔آئی سی جی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں الیکشن لڑیں اور تمام ووٹرز بالخصوص خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔رپورٹ کے مطابق واضح طور پر غیر مساوی مقابلہ اگلی حکومت کو نقصان پہنچائے گا۔ الیکشن کمیشن کو اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہیے کہ تمام جماعتیں آزادانہ طور پر الیکشن لڑیں، اعلیٰ عدلیہ کو اظہار رائے کی بنیادی آزادیوں کو برقرار رکھنا چاہیے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سیاست دانوں کو سول یا ملٹری بیوروکریسیوں کی طرف سے انتخابی جوڑ توڑ کی کوششوں کو مسترد کرنا چاہیے۔