غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کیلئے حماس نے اپنی تجاویز دے دیں
یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں دوبارہ شروع ہوگئیں، قطر اور مصر کے مجوزہ فریم ورک پر حماس نے اپنی تجاویز دے دی ہیں۔حماس نے غزہ میں ساڑھے چار ماہ کیلئے جنگ بندی کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران تمام اسرائیلی یرغمالی آزاد کر دیےجائیں گے۔حماس کی تجویز ہے کہ اسرائیل غزہ سے اپنی افواج نکال لے اور غزہ میں جنگ بند کردے۔حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشیق نے جنگ بندی تجاویز کی تصدیق کردی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ جنگ بندی تجاویز اسرائیل اور امریکا کو بھیج دی گئی ہیں۔جنگ بندی کے دوران غزہ کی تعمیر نو شروع کی جائے گی اور لاشوں اور باقیات کا تبادلہ کیا جائے گا۔