بچے پیدا کرنے والے جوڑوں کو بڑا انعام ملے گا
ملک میں کم ترین شرح پیدائش کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے جنوبی کریا کی دارالحکومت سیئول میں واقع ایک تعمیراتی کمپنی نے اپنے ملازمین کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔اعلان کے مطابق کمپنی اپنے ملازمین کو ہر بچے کی پیدائش پر 100ملین کورین وان یعنی 75 ہزار امریکی ڈالر دے گی۔اس کے علاوہ ان ملازمین میں بھی 52 لاکھ 50 ہزار ڈالر تقسیم کیے جائیں گے جن کے ہاں 2021 سے اب تک بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔