یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کا دورہ یادگار شہداء پر حاضری
یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کا دورہ ء مظفر آباد، نگراں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر کے ہمراہ مظفرآباد میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی
آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی قیادت نے اس موقع پر کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی اور سیکیورٹی بحران خطے میں امن و استحکام کیلیے خطرہ ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی اور انتظامی حیثیت تبدیل کرتے ہوئے بہیمانہ قوانین نافذ کر رہا ہے تاہم ظلم و جبر سے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایل او سی کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اس موقع پرآرمی چیف نے جوانوں اور افسروں سے خطاب میں کہا کہ بھارت معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے ایسے تمام عزائم خاک میں ملا دے گا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کیلیے تیار ہے جارحیت کا پوری فوجی طاقت سے جواب دیا جائے گا بھارت کا شرمناک چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے بھارتی ریاستی دہشتگردی بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے، بھارت کی دیگر ممالک کے امور میں مداخلت بے نقاب ہو چکی ہے جنرل عاصم منیر نے ایل او سی پر تعینات جوانوں کے عزم و حوصلے کو بھی سراہا۔