vosa.tv
Voice of South Asia!

فلیٹ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد

0

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں فلیٹ سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوگئیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا کہ چاروں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل نوئیڈا کے ڈی سی پی سنیتی نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ افسوسان کواقعہ خطے کے توسیانہ گاؤں میں پیش آیا۔پولیس نے کہا کہ چار لوگوں کی موت کے بارے میں معلومات مکان مالک پون سنگھ نے دی اور بتایا کہ کرایہ دار اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پڑے تھے۔مکان مالک نے پولیس کو بتایا کہ کمرہ اندر سے بند تھا پڑوسیوں نے پون کو فون کرکے فلیٹ سے بدبو آنے کی اطلاع دی۔ہلاک افراد کی شناخت چندریش کمار، اس کے بھائی راجیش، بہن ببلی اور چندریش کمار کی بیوی نشا کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ اپارٹمنٹ میں گیس سلنڈر کی نوب کھلی ہوئی تھی اور سلنڈر خالی تھا۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا کہ چاروں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.