رات کو جلیبی کھانے سے ایک شخص کی موت ہوگئی
بھارتی ریاست تلنگانہ میں کھانے کے وقت جلیبی کا ٹکڑا گلے میں پھنسنے سے ایک 65 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔بھارتی ریاست تلنگانہ میں 65 سالہ رنگار راؤ نے رات کے کھانے کے بعد جلیبی کھائی جس کا ٹکڑا گلے میں پھنسنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق 65 سالہ رنگار راؤ ہمالی واڑہ کا رہائشی ہے وہ کل جلیبی کھا رہا تھا کہ گلے میں اس کا ٹکڑا پھنس گیا جس ک نتیجے میں اسے سانس لینے میں دشواری ہورہی ہے۔معمر شخص کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔