نیٹو ممالک روس کیخلاف بڑا محاذ کھولنے کے لیے تیار
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی نےیوکرین کی امداد کیلئے 54 ارب ڈالرکی امداد پراتفاق کیا ہے۔ ہنگری کی مخالفت کے باعث یوکرین کیلئے امدادی پیکج کو رکاوٹ کا سامنا تھا۔یورپی یونین کےاس فیصلے پر ردعمل میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے ایسا فیصلہ کیا ہے جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ یوکرین کو یورپی امداد روس کیلئے واضح پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ امداد امریکا کیلئے بھی پیغام ہے جہاں اربوں ڈالر کا امدادی پیکج کانگریس میں پھنسا ہوا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق ہنگری کی مخالفت کے باعث یوکرین کیلئے امدادی پیکج کو رکاوٹ کا سامنا تھا۔۔۔