وکی لیکس کی تکنیکی معاونت، سابق سی آئی اے اہلکار کو 40 سال قید کی سزا
وکی لیکس کو ہیکنگ ٹولز لیک کرنے والے سابق سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی اہلکار جوشوا شلٹ کو چالیس سال قید کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوشوا شولٹ پر جاسوسی اور دیگر الزامات 2022 میں ثابت ہوئے تھے جس کے بعد امریکی ڈسٹرکٹ جج نےجوشوا کو 40 سال قید کی سزا سنائی۔جوشوانے 2012 سے2016 تک سی آئی اے کے ایلیٹ ہیکنگ یونٹ میں کام کیا تھا، اس نےکمپیوٹر اور ٹیکنالوجی سسٹم میں گھسنے کے لیے استعمال ہونے والے سائبر ٹول چوری کیے۔جوشوا شولٹ نے ملازمت چھوڑنے کے بعد سامان وکی لیکس کو بھیج دیا تھا جس کے بعد وکی لیکس نے مارچ 2017 میں خفیہ دستاویز شائع کرنا شروع کی تھیں۔