جرمنی :ائیر پورٹ سیکیورٹی اہلکاروں کی یونین نے مراعات میں اضافے کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا
رپورٹ مطیع اللہ،
جرمنی کے مختلف ائیرپورٹ پر تعنیات سیکیورٹی اہلکار وں کی یونین نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے لیے جمعرات یکم فروری کو ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ، 9 بڑے ائیرپورٹ پر 25 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکارہڑتال کرینگے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی یونین کے مذاکرات ناکام ہونے کی وجہ سے ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔ائیرپورٹ ٹریڈ یونین نے منگل کو اعلان کیا کہ جرمنی کے بڑے ہوائی اڈوں پر سکیورٹی عملہ جمعرات یکم فروری کو ہڑتال کریگا۔ یونین نے ائیرپورٹ سیکیورٹی کے شعبے میں ملازمین کو صبح سویرے سے کام بند کرنےکی ہداہت کی ہے ۔ یونین نے کہا کہ عملہ جرمنی کے سب سے بڑے فرینکفرٹ ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ برلن اور ملک بھر کے نو دیگر ہوائی اڈوں میں ہڑتال کرینگے۔ہوائی اڈے کے سیکورٹی اہلکار سامان، عملے اور مسافروں کی جانچ کے ذمہ دار ہیں ۔ یونین اپنے اراکین کے لیے زیادہ اجرت کا مطالبہ کر رہی ہے۔پچھلے سال بھی ائیرپورٹ سیکورٹی یونین نے مارچ میں ہڑتال کرکے جرمنی بھر کے ہوائی اڈوں کو بند کر دیا تھا اور ہوائی ٹریفک میں خلل پیدا ہوا تھا۔ فیڈرل ایسوسی ایشن آف ایئر سیکیورٹی بزنسز (بی ڈی ایل ایس) کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں ابھی تک ہڑتال کی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، لیکن انہوں نے اگلے دن (جمعہ) کو علاقائی پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کی روشنی میں ان اطلاعات پر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ اس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ وردی "جی ڈی ایل سے مماثلت” کرنا چاہتی ہے،