پاکستانی نوجوان ٹیلر سوئفٹ کا پرستار، گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
ٹیلر سوئفٹ کے ایک پاکستانی پرستار نے ایک منٹ میں 34 گانوں کو درست طریقے سے پہچان کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، 20 سالہ بلال الیاس جھنڈیر کو میوزک کے بغیر صرف گانوں کے بول سن کر انھیں پہچاننا تھا۔ریکارڈ کے لیے ٹیلر سوئفٹ کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 50 گانے منتخب کیے گئے تھے، اور ایک شخص نے بغیر کسی ترتیب کے بلال کے سامنے ان گانوں کے بول دہرائے، اور بلال ایک منٹ میں 34 گانوں کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوا، یوں اس نے 2019 میں ڈین سمپسن کے قائم کردہ 27 گانوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔بلال جھنڈیر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ وہ بچپن سے ٹیلر سوئفٹ کو سنتا آ رہا ہے، اور اس کا سخت پرستار ہے، بلال نے کہا ’’میں نے ٹیلر سوئفٹ کا ہر گانا سنا ہے، میں ان کے ہر گانے کو اس کے بول سے پہچان سکتا ہوں۔