vosa.tv
Voice of South Asia!

’اسکوئڈ گیم‘ سیزن 2 رواں برس ریلیز کرنے کا اعلان

0

نیٹ فلیکس نے حال ہی میں رواں برس متعدد ویب سیریز اور فلموں کے دوسرے اور تیسرے سیزنز ریلیز کرنے کا اعلان کیا۔کمپنی کے مطابق ایملی ان پیرس کا چوتھا سیزن بھی رواں برس کے اختتام تک ریلیز کردیا جائے گا جب کہ گیم آف تھرونز کے ناول سے ماخوذ ایک نئی سیریز کو بھی رواں برس ہی پیش کردیا جائے گا۔کمپنی نے بتایا کہ گزشتہ برس ہالی وڈ میں ہڑتال اور مظاہروں کے باعث نیٹ فلیکس کی متعدد ویب سیریز اور فلمیں تاخیر کا شکار ہوئیں، تاہم اس باوجود کمپنی رواں برس متعدد سیریز کو ریلیز کرے گی۔نیٹ فلیکس نے تصدیق کی کہ 2024 کے اختتام تک جنوبی کورین سروائیول ویب سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ سیزن 2 کو بھی ریلیز کردیا جائے گا۔نیٹ فلیکس نے دسمبر 2021 میں تصدیق کی تھی کہ ’اسکوئڈ گیم‘ سیریز کے مزید دو سیزن بنائے جائیں گے۔اسکوئڈ گیم‘ کو ستمبر 2021 میں نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا گیا تھا اور یہ چند ہی ہفتوں میں سال کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بنی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.