یوکرین کے جنگی قیدیوں کو لانے والا روس کا فوجی طیارہ گرکر تباہ،74 جا ں بحق
روس کا ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ یوکرین سے واپسی پر بیلگوروڈ میں گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارہ کسی امداد ملنے سے پہلے مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔اس طیارے میں یوکرین کے 65 جنگی قیدیوں کو روسی قیدیوں سے تبادلے کے لیے لایا جا رہا تھا جب کہ طیارے میں عملے کے بھی 5 ارکان اور 3 روسی فوجی بھی موجود تھے۔ تمام افراد حادثے میں جا ں بحق ہوگئے۔حادثے کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ تیزی سے عمودی طور پر نیچائی کی جانب جا رہا ہے اور رہائشی علاقے میں زمین پر جا گرتا ہے۔ادھر روس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے یوکرین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جنگی قیدیوں کو لے جانے والے مسافر طیارے کو مار گرایا ہے۔ یوکرین نے اپنے ہی فوجیوں کو ہوا میں گولی مار دی۔