vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستانی شائقین کا انتظار ختم، نیٹ فلکس  کیلئے فلم انیمل کی تاریخ سامنے  آگئی

0

بلاک بسٹر فلم 26 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیلئے پیش کردی جائے گی اور پوری دنیا کے شائقین اسے دیکھ سکیں گے جبکہ نیٹ فلکس پر فلم کا تھیریٹیکل ورژن پیش کیا جائے گا۔یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’انیمل‘ نے نا صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور ایک ہزار کروڑ تک کا تاریخی بزنس کیا۔سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا اور دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔انیل کپور ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے والد کے کردار میں نظر آئے، فلم کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.