vosa.tv
Voice of South Asia!

چین کے صوبے جیانگشی میں آتشزدگی سے 39 افراد جاں بحق

0

چین کے سرکاری میڈیا اور مقامی حکومت نے بتایا کہ شنیو سٹی میں اسٹریٹ شاپ میں آگ لگنے سے اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔چینی میڈیا نے مقامی فائررسپانس ایمرجنسی ہیڈکوارٹرز کے حوالے سے بتایا کہ ضلع یوشوئی میں دوپہر کو تیانگونگنین ایونیو پر واقع زیرزمین دکان پر آگ لگی اور اس کے بعد زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زیرزمین ایک انٹرنیٹ کیفے اور عمارت میں ایک ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم تھا اور وہی آگ بھڑک اٹھی۔خیال رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے ملک میں بدترین آتشزدگی کے واقعات کے بعد حکام کو ہدایت کی تھی کہ اس واقعات سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کریں اور عوام کا تحفظ یقینی بنائیں۔چین میں گزشتہ برس اور حال ہی میں آتشزدگی کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں، جن میں صوبہ ہینان میں اسکول میں آگ لگنے سے 13 بچے جاں بحق ہوئے تھے اور اس واقعے پر عملے کے 7 اراکین کو پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.