اپارٹمنٹ سے 5 افراد کی لاشیں ملنا نظام کے منہ پر تھپڑ ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے پریس کانفرنس میں کہاکہ شارع فیصل کے اپارٹمنٹ سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ نظام کے منہ پر تھپڑ ہے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا ہے کہ کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمے دار وہ لوگ ہیں جو اس پر مسلط ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ خاص لوگوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ سجا دی گئی ہے، ووٹ کے ذریعے ان سب کو شکست دیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ آنے والے انتخابات میں مافیاز کے خلاف کھڑے ہو کر انہیں شکست دیں