روس کے گیس ایکسپورٹ ٹرمینل میں دھماکا
روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے قریب گیس ایکسپورٹ ٹرمینل میں زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔گیس ایکسپورٹ ٹرمینل میں سینٹ پیٹرزبرگ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا، جس کے باعث بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی تاہم واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ٹرمینل میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے ، علاقے میں ڈرونز بھی دیکھے گئے ہیں۔علاقائی گورنر الیگزینڈر ڈروزڈینکو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خلیج فن لینڈ میں گیس پروڈیوسر نووٹیک کے ٹرمینل پر ہونے والے دھماکے کے بعد ہائی الرٹ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے۔روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یوکرین کے ساتھ سرحد کے قریب سمولینسک کے علاقے میں تین یوکرائنی ڈرونز کو تباہ کردیا گیا ہے۔