vosa.tv
Voice of South Asia!

اوور سیز پاکستانی پاکستان فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار

0

دی وارئیرز آف مولا کی کہانی معروف فلم رائٹر ناصر ادیب نے ترتیب دی ہے  جبکہ ڈرامہ امراؤ جان ادا کی ہدایت کاری سنگیتا دیں گی۔

نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت اور ریڈ لپ سٹک انٹر ٹینمنٹ کے سی ای او سلمان بٹ نے اب فلم و ڈرامہ انڈسٹری میں بھی قدم جمانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اسی سلسلے میں انھوں نے بروکلین کے علاقے  کونی آئی لینڈ ایونیو کے مقامی ریسٹورانٹ میں پاکستان کی معروف  فلم ساز سنگیتا  کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب سجائی ،سنگیتا کی آمد پر ڈھول کی تھاپ پر والہانہ انداز میں پر تپاک استقبال کیا گیا۔کمیونٹی کی کاروباری و سماجی شخصیت روؤف بھلی نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض سابقہ ٹی وی  میزبان علی سلیم المروف بیگم  نوازش علی  نے سر انجام دئیے۔تقریب کا مقصد اوور سیز پاکستانیو ں کی پاکستان فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری میں  دلچسپی  کو اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر  تقریب کے میزبان سلمان بٹ  کا کہنا تھا کہ پاکستان  میں ایک  فلم  اور ایک ڈرامہ  بنار ہے ہیں ۔امید ہے اس سے  پاکستان کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری میں ایک اچھا اضافہ ہوگا۔دی وارئیرز آف مولا کی کہانی معروف لکھاری ناصرادیب لکھ رہے ہیں  ،، جنھیں 414 فلموں کا اسکپرٹ لکھنے کے ساتھ ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں  شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔اپنے ایک ویڈیو  بیان میں انھوں نے کہا کہ سلمان خان روایتی  پروڈیوسر اور ڈائریکٹر  سے بلکل مختلف  ہیں۔سلمان بٹ کی سرمایہ کاری سے  بننے والے ڈرامے امراؤ جان  اد ا  کی ہدایت کاری  فلم ساز سنگیتا  دیں گی ۔حاضر ین سے  گفتگو  کرتے ہوئےسنگیتا کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بجٹ میں  رہتے  ہوئے ڈارمے فلمیں بنائے ہیں۔۔  میرے کام سے تمام پروڈیوسرز کو فائدہ ہی ہوا ہے نقصان کسی کو نہیں پہنچا۔مشہورِ زمانہ فلم چوڑیاں میں ولن کا کردار نبھانے والے معروف اداکار  بابر بٹ نے شرکاءسے ان کی آمد پر اظہارِ تشکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ فلم ساز سنگیتا کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ معیاری کام کیا اور کبھی اپنے پروڈیوسر کا پیسہ ضائع نہیں ہونے دیا ۔تقریب میں موجود مشہور ٹک ٹاکرز نے اپنے چٹکلو ں سےشرکاء کے چہروںمسکراہٹے بکھیریں۔اس موقع پر  تقریب کے شرکاء نے فلم ساز  سنگیتا سے سوالات کئے جس کے انہوں نے جوابات بھی دئیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.