پاک فوج نے 7 دہشت گرد جہنم واصل کردیئے
پاکستان افغان سرحد کے قریب ضلع ژوب کے سمبازہ سیکٹر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سیکیورٹی دستوں نے مؤثر طریقے سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔سیکیورٹی فورسز نے مقابلے کے بعد 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث رہے ۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نےکہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔