vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی ایئر لائن کے طیارے میں فضا میں آگ لگ گئی

0

امریکی ایئر لائن کے کارگو طیارے میں پرواز کے دوران آگ لگ گئی۔کارگو طیارے میں پرواز کرنے کے کچھ ہی دیر بعد خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد اسے فوری طور پر میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔ایئر لائن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عملے نے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے جہاز کو بحفاظت لینڈ کرایا، واقعے کی تحقیقات کے لیے طیارے کو چیک کیا جائے گا۔اس واقعے میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.