شمالی کوریا میں نوجوانوں کو دشمن ملک کی فلمیں دیکھنے پر 12 سال قید
شمالی کوریا میں دو 16 سالہ لڑکوں کو جنوبی کوریا کی فلمیں اور میوزک ویڈیوز دیکھنے کے الزام میں 12 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔شمالی کوریا میں ان دونوں نوجوانوں کو جنوبی کوریا کے معروف میوزیکل بینڈ K-Pop کے گانے سننے اور ویڈیوز دیکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شمالی کوریا کی عدالت میں ان نوجوانوں کو قید بامشقت کی سزا سنائی جا رہی ہے۔ سزا سناتے وقت تقریباً 1,000 طالب علم موجود تھے۔ ان طالب علموں کو تین ماہ کے دوران جنوبی کوریا کی فلمیں، موسیقی اور میوزک ویڈیوز دیکھنے اور پھیلانے کے جرم میں سزا سنائی گئی۔ ان ویڈیوز کے بارے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران کی ہے جب شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان تناؤ عروج پر تھا۔