vosa.tv
Voice of South Asia!

دبئی بلند ترین رہائشی کلاک ٹاور بنانے کیلئے تیار

0

دبئی نے دنیا کا بلند ترین رہائشی کلاک ٹاورایٹرنیٹاس ٹاوربنانے کا اعلان کردیا۔اس رہائشی کلاک ٹاور کی لمبائی ساڑھے 4 سو میٹر (1476 فٹ) ہوگی۔ایٹرنیٹاس ٹاور لندن کے رہائشی کلاک ٹاور بگ بین سے چار گنا سے زیادہ لمبا ہوگیا جبکہ ایٹرنیٹاس ٹاور نیویارک میں قائم دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارت سینٹرل پارک ٹاورسے صرف 22 میٹر (72 فٹ) چھوٹا ہوگا۔اگر دنیا کے بلند ترین کلاک ٹاور کی بات کی جائے تو یہ ایٹرنیٹاس کا دوسرا نمبر ہوگیا، اس سے قبل دنیا کا بلند ترین کلاک ٹاور سعودی عرب کے شہر مکہ میں مکہ رائل ٹاورہے جس کی بلندی 601 میٹر ہے۔اس رہائشی کلاک ٹاور کو تعمیر کرنے والے بین الاقوامی رئیل اسٹیٹ ڈویلپر کا کہنا ہے کہ ہم کچھ منفرد کرنا چاہتے تھے جو دبئی میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔ان کے مطابق ایٹرنیٹاس ٹاور کے اوپر نصب کی گئی گھڑی کو اس عمارت کی بلندی کی وجہ سے 6 کلو میٹر کے فاصلے سے بھی واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔ اس گھڑی کی چوڑائی 30 میٹر جبکہ اونچائی 40 میٹر ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.