vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں پیٹرول پمپ پرآتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق

0

سعودی عرب کے شمال مغربی شہر تبوک میں پیٹرول پمپ میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔سعودی سول ڈیفنس نے آگ لگنے کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا ہے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ کے شعلے اور دھوئیں نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا۔پیٹرول پمپ پر آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں تاہم انکوائری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.