جعلی صابن بنانے والا گروہ گرفتار، ویڈیو وائرل
بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں مشہور میسور صندل سوپ کے نام سے نقلی صابن تیار کرنے والے ایک گروہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ناجائز منافع خور کسی بھی مشہور کمپنی کی مصنوعات کی نقل تیار کر کے اپنی جیبیں بھرتے ہیں لیکن کبھی کبھار پکڑے بھی جاتے ہیں۔پولیس نے شہر کے وسط سے راکیش جین اور مہاویر جین کو مذکورہ صابن کی نقل تیار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے دو کروڑ روپے مالیت کےصابن اور اس کی تیاری کا سامان ضبط کرلیا۔رپورٹ کے مطابق میسور صندل سوپ کے حقوق کرناٹک حکومت کے پاس ہیں۔ ریاستی وزیر ایم بی پاٹل نے تلنگانہ کے عہدیداروں اور پولیس کو اس جعلسازی کی اطلاع دی جس پر پولیس فوری حرکت میں آئی۔حیدرآباد۔ میسور صندلسوپ کے نام سے نقلی صابن کی تیار کرنے والی ٹولی کو حیدرآباد میں گرفتار کرلیا گیا۔