نیو یارک پولیس کو بینک ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی تلاش
نیو یارک سٹی کے تین بینکوں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان سینکڑوں ڈالرز لے اڑے ، پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے تصاویر جاری کر دیں۔نیو یارک پولیس کو شہر کے مختلف علاقوں میں بینک ڈکیتی کی واردات میں مطلوب ملزمان کی تلاش ہے، بینک ڈکیتی کے واقعات بالترتیب 102،103،104 پولیس اسٹیشن کی حدود میں رونما ء ہوئے ، دوران واردات ملزمان سینکڑوں ڈالرز لے اڑے،60 پولیس اسٹیشن کے عملے نے غیر قانونی اسلحہ اور حملہ کرنے کے الزام میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ملزمان بروکلین کے علاقے میں وارداتوں میں مطلوب تھے۔73 پولیس اسٹیشن کے عملے کو 18 دسمبر 2023 کو ڈکیتی کے واقعے میں ملوث دو ملزمان کی تلاش ہے، ملزمان لیوونیا ایوینیو پر خاتون کو اسلحے کے زور پر نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم کرنے پر پولیس کو مطلوب ہیں۔112 پولیس اسٹیشن کی حدود سے گمشدہ 69 خاتون باحفاظت اپنے گھر پہنچ گئیں، بزرگ خاتون 23 دسمبر 2023 کو کوئنز کے علاقے سے لاپتہ ہوئی تھیں۔ 112 پولیس اسٹیشن کے عملے کو 11 جنوری 2024 کو 112 پولیس اسٹیشن کی دیوار پر تصاویر بناکر فرار ہو جانیوالے ملزمان کی تلاش ہے