مئیر کی کوششیں رنگ نہ لا سکیں،
نیو یارک سٹی کے ٹرین اسٹیشن پر تاحال چوہوں کا راج
نیو یارک میں چوہوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مئیر ایرک ایڈم کی کوششیں بھی انھیں کم کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہیں، نیو یارک سٹی کے ٹرین اسٹیشن پر تاحال چوہوں کا راج نظر آرہا ہے۔نیو یارک سٹی میں سال 2020 کے آغاز سے اب تک چوہوں کی تعداد میں اس قدر اضافہ ہو گیا ہے کہ شہر کی گلیوں میں دوڑتے پھرتے چوہوں کو دیکھنا معمول کی بات بن گئی ہے۔ نیو یارک کے تقریباﹰ ایک کروڑ چوہوں میں سے بہت سے شہر کے زیر زمین ریلوے اسٹیشنز کے پلیٹ فارمز اور پٹڑیوں تک پر دیکھے جاتے ہیں ۔یہ مناظر ہیں نیو یارک ٹرین اسٹیشن کے جہاں مسافروں کےساتھ ساتھ گھومتے پھرتے چوہے بھی بڑی تعداد میں نظر آتے ہیں۔مئیر ایرک ایڈمز نے چوہوں کی بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لئے گزشتہ برس خصوصی عہدہ بھی قائم کیا تھا جس پر تعینات ڈائریکٹر کو سالانہ ایک لاکھ 55 ہزار ڈالر دیے جاتے ہیں لیکن یہ کوشش بھی بار آوار ثابت نہ ہو سکی اور شہر میں چوہے روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔