نیویارک بچی سمیت 2افراد لاپتہ،2ملازمین گرفتار،دیگر جرائم پیشہ کی تلاش جاری
نیویارک پولیس 23 پریسنکٹ کے عملے نے11جنوری 2024ء کو ڈیپارٹمنٹ آف کریکشن کی آف ڈیوٹی خاتون ملازمہ 50 سالہ ڈیمری کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار کرلیا جبکہ نیو یارک پولیس 5پریسنکٹ کے عملے نے 10جنوری 2024کو نیو یارک سٹی کے محکمہ فائر ڈیپارٹمنٹ کے آف ڈیوٹی ملازم 43 سالہ رابرٹ کو حملہ کر نے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس 14 پریسنکٹ کے عملے نے11 جنوری 2024 کو ہراساں کرنے اور دست درازی کی تین وارداتوں میں ملوث 50 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس 48 پریسنکٹ کے عملے نے4 جنوری 2024 کو ڈکیتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم3 جنوی 2024 کو چرچ سے قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوا تھا۔نیویارک پولیس115 پریسنکٹ کے عملے کو 5 دسمبر 2023 کو رونما ہوئے چوری کی واردات کی دو ملزماؤں کی تلاش ہے جو روز ویلیٹ ایونیو کے علاقے میں 45 سالہ شخص کے بٹوہ چوری میں ملوث ہیں
نیو یارک پولیس 115 پریسنکٹ کے عملے کو ایک دوسری واردات کے ملزم کی بھی تلاش ہے جو 6 جنوری 2024 کو ناردرن بلیوارڈ کے علاقے میں چاقو کی نوک پر 45 سالہ خاتون کے ساتھ ڈکیتی اور دست درازی کی واردات میں ملوث ہے۔نیو یارک پولیس 7 پریسنکٹ کے عملے کو 23 دسمبر 2023 کو ایسکیس اسٹریٹ سب وے اسٹیشن پر اسلحے کے زور پر 18 سالہ شخص کے ساتھ ڈکیتی کی واردات میں مطلوب ملزم کی تلاش ہے۔نیو یارک پولیس 111 پریسنکٹ کے عملے کو3 جنوری 2024 کو 92 سالہ خاتون کے گھرمیں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کی تلاش ہے
نیو یارک پولیس 106 پریسنکٹ کے عملے کو 14 دسمبر 2023 کو155 ایونیو کے علاقے میں 61 سالہ خاتون کے ساتھ ڈکیتی کی ورادات میں ملوث ملزم کی تلاش ہے ۔نیو یارک پولیس 49 پریسنکٹ کے عملے کو 10 جنوری 2024 کو وائٹ پلینز روڈ کے علاقے میں 42 سالہ شخص پر حملہ آور ہونے والے ملزم کی تلاش ہے۔نیو یارک پولیس75 پریسنکٹ کے عملے کو 29 دسمبر 2023 کو لبرٹی ایونیو کے علاقے میں 30 سالہ شخص سے اسلحے کے زور پر نقدی چھین کر فرار ہونیوالے ملزم کی تلاش ہے۔نیو یارک پولیس 70 پریسنکٹ کے عملے کو فلیٹ بش ایونیو کے علاقے میں اسلحے کے زور پر بینک سے نقدی چھین کر فرار ہونیوالے ملزم کی تلاش ہے، واردات 10 جنوری 2024 کو رونما ہوئی۔نیو یارک پولیس 26 پریسنکٹ کے عملے کو ہیٹ کرائم کی واردات کے ملزم کی تلاش ہے جو 29 دسمبر 2023 کو سینٹ نکولس ایوینیو سب وے اسٹیشن پر 25 سالہ شخص پرحملے میں ملوث ہے۔
نیو یارک پولیس 73 پریسنکٹ کے عملے کو 9 سالہ گمشدہ بچی کی تلاش ہےجو 11 جنوری 2024 کو بروکلین کے علاقے سے غائب ہوئی۔نیو یارک پولیس52 پریسنکٹ کے عملے کو 39 سالہ گمشدہ شخص کی تلاش ہے جو 8 جنوری 2024 کو برونکس کے علاقے سے لاپتہ ہوا۔نیو یارک پولیس 66 پریسنکٹ کے عملے کو 9 جنوری 2024 کو8 ایوینیو کے علاقے میں کاروباری مرکز سے ڈکیتی کے واقعے میں ملوث 2 ملزمان کی تلاش ہے ۔نیو یارک پولیس 72 پریسنکٹ کے عملے کو ففتھ ایونیو کے علاقے میں 25 دسمبر 2023 کو رونما ہوئے ڈکیتی کے واقعے میں ملوث ملزم کی تلاش ہے جو 78 سالہ بزرگ سے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوا۔