آلو بینگن کے شوقین افراد کیلئے بری خبر
آلو بینگن کو دنیا کے 100 ناپسندیدہ کھانوں میں شامل کرلیا گیا۔فوڈ اینڈ ٹریول گائیڈ ‘ٹیسٹ اٹلس’ نے انسٹاگرام پرپوسٹ شیئرکی ہےجس میں دنیا کے 100 بدترین کھانوں کی فہرست دی گئی،جہاں آلو بینگن پانچ میں سے 2.7 ریٹنگ کے ساتھ 60ویں پوزیشن پر ہے۔ مشہور بھارتی ڈش آلو بینگن کو دنیا کے 100 سب سے بدترین ریٹیڈ فوڈز میں شامل کرنے پربھارتی عوام ناپسندیدگی کا اظہارکررہے ہیں۔ایک صارف نے کہا اس حقیقت کو نہیں سمجھ سکتی کہ آلو بینگن دنیا کے 100 ناپسندیدہ کھانوں کی فہرست میں شامل ہے،یہ سب کے ٹفن میں پایا جاتا ہے۔ یہ ڈش صدیوں سے پاکستان اور بھارت میں مرغوب غذا سمجھی جاتی ہے، اور لوگ اس ڈش کو خوب مزے سے کھاتے ہیں۔پاکستان میں بھی آلو بینگن بہت شوق سےکھایا جاتا ہے۔لیکن اس کھانےکا دنیا کے بدترین کھانے میں شامل کرنے پردیسی کھانے پینے والوں کو بلکل پسند نہیں آیا۔