vosa.tv
Voice of South Asia!

نیپالی وزیر خزانہ کی عالمی سرمایہ کاروں کو سمٹ میں شرکت کی دعوت

0

نیپا ل  کے وزیر خزانہ ڈاکٹر پرکاش شرن مہات نے ہندوستان اور دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کو کھٹمنڈو میں اپریل  میں ہونے والی سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ہندوستان میں منعقدہ وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ-2024 میں شرکت کرنے والے مختلف ممالک کے سربراہان، وزراء اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری سمٹ میں مدعو کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا، "نیپال 28 اور 29 اپریل کو سرمایہ کاری سمٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ ہندوستان کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کو بھی اس سمٹ میں مدعو کرنا چاہوں گا۔ مجھے امید ہے کہ آپ کا کاروباری خیال اور سرمایہ کاری کا فیصلہ ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ نیپال کے توانائی، سیاحت، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.