کو لمبو:سری لنکن اراکین پارلیمنٹ تین ماہ کیلیے معطل ہوسکتے ہیں
سری لنکن اٹارنی جنرل نے سپیکر مہندا یاپا ابے وردینا کو مطلع کیا ہے کہ اگر ممبران پارلیمنٹ کسی بھی جرم کے مرتکب پائے جاتے ہیں تو انہیں زیادہ سے زیادہ تین ماہ کے لیے معطل کیا جا سکتا ہے۔سر ی لنکن پا ر لیمینٹ کے اسپیکر ابی وردینا نے اعلان کیا کہ اٹارنی جنرل نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے جب انہوں نے اراکین پارلیمنٹ کو غلط کاموں پر سزا دینے کے بارے میں ان سے مشورہ طلب کیا تھا۔اٹارنی جنرل نے پارلیمانی استحقاق ایکٹ نمبر 21، 1953 کے سیکشن 66 اور 67، فوجداری طریقہ کار کی دفعہ 16 (1) اور اسٹینڈنگ آرڈرز 77(1)، 77(2) اور 77 پر غور کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔جس کے تحت کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو ایک سے تین ماہ کی مدت کے لیے معطل کیا جا سکتا ہے اگر وہ کسی جرم کا مرتکب پایا جاتا ہے ۔چیف اپوزیشن وہپ لکشمن کریلا نے جواب دیا اٹارنی جنرل کو اسپیکر کو مشورہ دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے سوال کیا کہ ریاستی وزیر ڈیانا گامگے، ممبران پارلیمنٹ روہانا بندارا اور سوجیت سنجے پریرا کے طرز عمل کو دیکھنے کے لئے مقرر کردہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کو اسپیکر نے کیوں قبول نہیں کیا؟