15سالہ گمشدہ لڑکے کی بحفاظت گھر واپسی،دیگر ملزمان کی تصاویر جاری
نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ شہر کے مختلف علاقوں میں رونما ہونے والے جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کوتلاش کر رہا ہے، جن کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی۔
نیویارک پولیس1پریسنکٹ کا عملہ 16 دسمبر 2023 ٹرانزٹ ڈسٹرکٹ 2 میں پیش آئے واقعے میں ملوث ملزم کو تلاش کر رہا ہے،جو چالیس سالہ خاتون کو وال اسٹریٹ سب وے اسٹیشن پر زد و کوب کرنے میں مطلوب ہے۔نیو یارک پولیس 43،46،50،66،110،75پریسنکٹ، کا عملہ 24 بالترتیب دسمبر 2023 ، 31 دسمبر 2023، یکم جنوری 2024، کو پیش آئے ڈکیتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔جنہوں نے مختلف لوگوں کو دوران واردات سیل فون نقدی اور قیمی اشیاء سے محروم کر دیا۔
نیو یارک پولیس 43پریسنکٹ کا عملہ 30سالہ گم شدہ مرد کو تلاش کر رہا ہے جو برونکس کے علاقے کا رہائشی ہے اور 5جنوری 2024 سےلاپتہ ہے
نیو یارک پولیس 108 پریسنکٹ کےعملے کو7 جنوری سے لاپتہ 15 سالہ گمشدہ بچے کی تلاش تھی جو باحفاظت کل اپنے گھر واپس آگیا۔
نیو یارک پولیس 114 پریسنکٹ کےعملے کو 25 سالہ گمشدہ مرد کی تلاش ہے جو 8 جنوری 2024 سے لاپتہ ہے۔
نیویارک پولیس کو 30 پریسنکٹ کی حدود میں انتالیس سالہ شخص کی گولی لگی لاش ملی ہے، جو اپنی گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ پر موجود تھا ، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
نیو یارک پولیس 18 پریسنکٹ اور 5 پریسنکٹ کے عملے کو بالترتیب 25 دسمبر 2023 اور 6 جنوری 2024 کو سیونتھ ایونیو کے علاقے اور براڈوے سب وے اسٹیشن میں اور 26 سالہ خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان کی تلاش ہے۔
نیو یارک پولیس 84پریسنکٹ کے عملے کو 27 دسمبر 2023 کو فلیٹ بش ایونیو سب وے اسٹیشن سے سفر کے لئے روانہ ہونیوالے 37 سالہ مرد کی تلاش ہے جو دوران سفر نازیبا حرکات کرتے ہوئے پایا گیا۔
نیو یارک پولیس 75 پریسنکٹ کے عملے کو 2 جنوری 2024 کو ڈکیتی کے ایک واقعے میں ملوث ملزم کی تلاش ہے جو شیفرڈ ایونیو کے علاقے میں کاروباری مرکز سے قیمتی سامان لے کر فرار ہوا۔واقعات میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لئے پو لیس نے ان کی تصاویر کے ذریعے عوام سے مدد طلب کی ہے ۔
\