امریکی کانگریس کی دونوں جماعتوں کے درمیان اخراجات کے معاہدے پر اتفاق
امریکی کانگریس کے اسپیکر اور ریپبلکن پارٹی کے رکن مائیک جانسن نے کہا ہے کہ کانگریس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے 1.59 ٹریلین ڈالر کے اخراجات کے ایک معاہدے پر اتفاق کیاہے، جس سے وفاقی حکومت کے لیے اس ماہ کے آخر میں جزوی شٹ ڈاؤن سے بچنے کی راہ ہموار ہوئی۔قانون سازوں کے نام ایک خط میں مائیک جانسن نے کہا کہ معاہدے میں مالی سال 2024 کے لیے اخراجات کا پلان طے کیا گیا ہے جس میں دفاعی اخراجات کے لیے 886 ارب ڈالر اور غیر دفاعی اخراجات کے لیے 704 ارب ڈالر شامل ہیں۔ اپنے خط میں جانسن نے تسلیم کیا کہ اخراجات کے جس معیار پر اتفاق کیا گیا ہے وہ ہر کسی کے لیے اطمینان بخش نہیں ہے اور نہ ہی کچھ قانون سازوں کی توقع کے مطابق اخراجات میں کٹوتی کی جا سکتی ہے۔ لہٰذا وفاقی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا امکان بدستور موجود ہے۔پتہ چلاہے کہ امریکہ کی وفاقی حکومت کے زیادہ تر ادارے 19 جنوری کو آپریٹنگ فنڈز ختم ہونے کے باعث شٹ ڈاؤن کی جانب جا رہے ہیں، اور بقیہ اداروں کے پاس 2 فروری کو آپریٹنگ فنڈز ختم ہو جائیں گے۔