دہلی کے اسکولوں میں پانچویں جماعت تک کیلئے 12 جنوری تک چھٹی
دہلی میں شدید سردی کی وجہ سے پانچویں جماعت تک کے تمام اسکول 12 جنوری تک بند رہیں گے۔ اس دوران آن لائن پڑھائی جاری رہے گی۔محکمہ تعلیم کی جانب سےجاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرد موسم کے پیشِ نظر پانچویں جماعت تک کے تمام اسکولوں کو 12 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ اسکول بقیہ کلاسوں کیلئے کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہو اسکول متعلقہ پرائمری کلاسز کے طلباء کے لیے آن لائن کلاسز چلا سکتے ہیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ موسم کے پیشِ نظر کوئی بھی اسکول صبح 8 بجے سے پہلے شروع نہیں ہوگا اور شام 5 بجے کے بعد کلاسز نہیں ہوں گی۔اس سے قبل دہلی کی وزیر تعلیم آتشی نے کہا کہ دارالحکومت دہلی کے اسکولوں میں اگلے پانچ دن تک چھٹی ہوگی۔انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جاری سر د لہر کی وجہ سے دہلی کے نرسری سے پانچوی جماعت تک اسکول اگلے پانچ دنوں تک بند رہیں گے۔