vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ:کرپٹ غیر ملکی حکام کے خلاف کارروائی کے لیے نیا قانون نافذ  

0

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اس قانون پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت امریکی کمپنیوں کے ساتھ لین دین میں رشوت ستانی کے مرتکب بیرونی حکومتوں کے اہلکاروں کے خلاف مجرمانہ الزامات عائد کیے جا سکیں گے۔انسدادِ بدعنوانی اور حکومتی شفافیت کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ قانون بدعنوانی کے خلاف عالمی جنگ میں ایک بڑے خلا کو پُر کرے گا,غیر ملکی بھتہ خوری کی روک تھام کے نام سے نافذ کیے گئے اس قانون کے مطابق امریکہ کے وفاقی استغاثہ کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ وہ غیر ملکی حکومتوں کے ایسے حکام کے خلاف مجرمانہ الزامات عائد کر سکیں جو امریکی کمپنیوں سے رشوت طلب کرتے ہیں یا ان کی جانب سے دی گئی رشوت قبول کرتے ہیں۔نیا قانون 50 برس قبل نافذ کے گئے فارن کرپٹ پریکٹسز ایکٹ کو زیادہ مؤثر بنائے گا۔اس قانون کے تحت امریکی حکام کسی بھی بد عنوان غیر ملکی اہلکار کے خلاف الزامات دائر کر سکتی ہے جو کسی ایسی کمپنی یا فرد سے رشوت طلب کرتا ہے جو امریکہ میں کاروبار کرتی ہے۔ان الزامات کے اطلاق کے لیے یہ ضروری نہیں ہے کہ یہ امریکہ میں سر زد ہوئے ہوں۔ اس کے علاوہ امریکی پراسیکیوٹرز قانون کے تحت فرد جرم عائد کیے جانے والے افراد کی ان ممالک سے حوالگی کی درخواست کر سکیں گے جن کے ساتھ امریکہ کے ملزمان کی حوالگی کے معاہدے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.