بوئنگ طیارے کا دروازہ، ٹیک آف کے فوراً بعد ٹوٹ کر اڑ گیا ۔
الاسکا ایئر لائنز کابوئنگ طیارے کا دروازہ، ٹیک آف کے فوراً بعد ٹوٹ کر ہوا میں اڑ گیا ۔واقعہ اونٹاریو، سے کیلی فورنیا جانےوالی پرواز کے ساتھ رونما ہوا۔ طیارہ 171 مسافروں اور عملے کے 6 ارکان کے ساتھ پورٹلینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گیا۔الاسکا ایئر لائنس کے بوئنگ 737-9 میکس طیارے کو اسوقت ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب اس کا ایک دروازہ ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی ہوا میں اڑ گیا۔ مسافروں کی طرف سے لی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ سینٹر کے کیبن سے باہر نکلنے کا دروازہ جہاز سے مکمل طور پر الگ ہو گیا تھا۔الاسکا ایئر لائنز نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا، اے ایس 1282 کی آج شام پورٹ لینڈ سے اونٹاریو، کیلیفورنیا کے لیے روانگی کے فوراً بعد ایک واقعہ پیش آیا۔ طیارہ 171 مسافروں اور عملے کے 6 ارکان کے ساتھ پورٹلینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گیاہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کیا ہوا…؟ ریئل ٹائم ایئر کرافٹ موومنٹ مانیٹر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ طیارہ 16,325 فٹ کی زیادہ سے زیادہ اونچائی پر تھا۔ واقعے میں ملوث بوئنگ 737 میکس کو یکم اکتوبر 2023 کو الاسکا ایئر لائنز کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ اور 11 نومبر 2023 کو کمرشل سروس میں داخل ہوا۔ اس نے تب سے اب تک صرف 145 پروازیں کی ہیں۔