خواجہ سرا الماس بابی نے ایکس کارڈ مسترد کر دیا
خواجہ سرا الماس بابی نے ایکس کارڈ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شرعی عدالت کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایکس بیرونی ایجنڈا ہے جسے غیر ملکی لابی بڑھاوا دے رہی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سرا رہنما الماس بابی نے کہا کہ ہم شرعی عدالت کی جانب سے ایکس کارڈ مسترد کئے جانے کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ الیکشن میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے جو ابہام ہے ہمیں نہیں معلوم کہ ٹرانس مرد کیلئے کتنی نشستیں ہیں یا ٹرانس عورت کے لئے کتنی ہیں۔الماس بوبی کا کہنا تھا ایکس کارڈ بیرونی ایجنڈا ہے جس کی غیر ملکی لابی حمایت کر رہی ہے۔