سعودی عرب میں شدید دھند کے باعث ریڈ الرٹ جاری
سعودی محکمہ موسمیات نے شمالی سرحدی علاقے میں شدید دھند کے باعث ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا علاقہ شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔العوقلیہ کا علاقہ دھند سے زیادہ متاثر ہے جب کہ دیگر شہر بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ ایک کلومیٹر تک کم ہو گئی ہےسعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد جب سورج گرم ہو جائے گا، دھند تھوڑی صاف ہو جائے گی، لیکن شام کے وقت حد نگاہ بہت محدود ہو جائے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی سرحدی علاقے کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی ہے۔دوسری جانب سعودی محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے قصیم ریجن کے علاقے بریدہ میں سیلابی ریلے میں پھنسی ایک بس میں موجود طالبات سمیت 9 افراد کی زندگیاں بچالیں۔رپورٹ کے مطابق شہری دفاع نے (سابقہ ٹوئٹر) ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ تمام افراد کی صحت تسلی بخش ہے۔