بھارتی ماڈل دیویا پاہوجا کو ہوٹل میں قتل کر دیا گیا
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے متصل شہر گروگرام میں سابق ماڈل دیویا پویاجا کو ہوٹل میں قتل کر دیا گیا۔سابق ممبئی میں پولیس مقابلے میں ایک گینگسٹر کے قتل کے ملزمان میں سے ایک تھی اور اسے ضمانت ملنے کے چند ماہ بعد ہوٹل میں گولی مار کر جاں بحق کر دیا گیا۔ہوٹل میں لگے کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ماڈل کو داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد اس کی لاش کو منتقل کرتے ہوئے مناظر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ پانچ لوگ مبینہ طور پر دیویا پاہوجا کو منگل کی رات ہوٹل لے گئے اور اس کے سر میں گولی مار دی۔گروگرام پولیس نے ان میں سے تین کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ہوٹل سے اس کی لاش کو گاڑی میں پھینکنے کے لیے لے جا رہے تھے۔ممبئی ہائی کورٹ نے 7 فروری 2016 کو ممبئی کے ایک ہوٹل میں گینگسٹر سندیپ گڈولی کے قتل کے الزام میں گرفتار ہونے کے تقریباً سات سال بعد گزشتہ سال جون میں پاہوجا کو ضمانت دی تھی۔