vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی کے مئیر نے تارکین وطن کی مسلسل آمد کو تشویشناک قرار دیدیا

0

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے شہر بھر میں تارکینِ وطن کی آمد اور اس میں مسلسل اضافے پر کہا ہے کہ میں نے اس سطح کی ہجرت کبھی نہیں دیکھی، اگر یہ سلسلہ فوری نہ تھم سکا تو جلد ہی لوگ سڑکوں پر سورہے ہوں گے۔نیویارک سٹی میں تارکینِ وطن کی شہر بھر میں مسلسل آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو امکان ہے کہ لوگ جلد ہی سڑکوں پر سورہے ہوں گے۔ تارکینِ وطن کے مسائل کے حل پر ہونے والے اخراجات کے باعث شہر کی انتظامی صلاحیت پر فرق پڑرہا ہے اور حالات قابو سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔ 2022 کے موسم بہار سے کم از کم 161,500 پناہ کے متلاشی نیویارک پہنچے ہیں۔دوسری جانب گورنر نیویارک کیتھی ہوکل نے بھی تارکینِ وطن کی ہزاروں کی تعدا دمیں آمد کو ناقابل برداشت اور غیر پائیدار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں میئر نیویارک ایرک ایڈمز کی صورتحال پر قابو پانے کی کوششوں کی حمایت کرتی ہوں۔خیال رہے کہ میئر ایرک ایڈمز نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کررکھا ہے کیا جس کے تحت تارکینِ وطن کو ٹرانسپورٹ کرنے والی چارٹر بسز کمپنیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شہر میں داخلے سے 32 گھنٹے قبل ایمرجنسی مینجمنٹ آفس کو مطلع کریں۔میئرایرک ایڈمزنے واضح کیا کہ نئے قواعد پر عمل کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں مجرمانہ الزامات، جرمانے، قانونی چارہ جوئی اور یہاں تک کہ بسوں کو بھی ضبط کیا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.