تامل سپر اسٹار این ٹی آر جونیئر کی نئی فلم ’دیورا‘ کا پوسٹر جاری
دیومالائی کہانیوں کے فلمی شائقین تیار ہوجائیں، تامل سپر اسٹار این ٹی آر جونیئر کی نئی فلم ’دیورا‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔بلاک بسٹر ’آر آر آر‘ کے بعد یہ این ٹی آر جونیئر کی نئی فلم ہے اور اس میگا ایکشن تھرلر فلم کی کہانی کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔فلم کو نامور ڈائریکٹر کروٹالا سیوا بنارہے ہیں اور اس میں سیف علی خان اور جھانوی کپور بھی اداکاری کے جوہر کے ساتھ سامنے آئیں گے۔انسٹاگرام پر جاری فلم کے پہلے پوسٹر میں اداکار کو ایک سپاہ سالار کے روپ میں دکھایا گیا ہے اور اس منظر فلم کے متعلق تجسس بڑھتا ہے,دیورا کی پہلی جھلک 8 جنوری کو جاری ہوگی جبکہ اس کا پہلا حصہ رواں برس 5 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔