vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس نے  روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لیے عوام سے مدد مانگ لی

0

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے 18 اور 23 دسمبر کو  شہر میں ہونیوالی ڈکیتی کی دو وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔نیو یارک سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ نے  شہر میں ہونے والی ڈکیتی کی 2 وارداتوں کے سلسلے میں مطلوب  افراد کی تصاویر جاری کرتے ہوئے  عوام سے انکی گرفتاری میں مدد طلب کی ہے۔ڈکیتی کی پہلی واردات  44 پریسنکٹ کی حدود میں پیر 18 دسمبر 2023 کو تقریباً شام  7بجے 780 گرینڈ کنکورس میں پیش آئی جہاں  دو نامعلوم افراد کا ایک 25 سالہ شخص سے  جھگڑا ہوا، اور ملزمان میں سے ایک نے متاثرہ شخص کو زبردستی لابی ایریا کی جانب دھکیل دیا اور  ملزمان  نامعلوم مقام پر فرار ہو گئے۔اس واقعے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں  ملی ۔واقعے میں ملوث ایک ملزم  سیاہ رنگت اور درمیانی ساخت کا مرد  ہےجسے آخری بار کالی جیکٹ، گرے پینٹ اور سفید جوتے پہنے دیکھا گیا تھا۔ جبکہ دوسرے ملزم  کو ہلکے رنگ اور دبلے  پتلےمرد کے طور پر بیان کیا گیا ہےجسے آخری بار سرخ جیکٹ، گرے پینٹ اور سفید جوتے پہنے دیکھا گیا تھا۔ڈکیتی کی دوسری واردات   فرسٹ پریسنکٹ کی حدود میں 23 دسمبر 2023 بروز ہفتہ تقریباً سہ پہر سوا تین بجے 17 جان سٹریٹ پر واقع Duane Reade کے اندر،  رونما ہوئی جہاں دو نامعلوم افراد سٹور میں داخل ہوئے،کینڈی کے 20 تھیلے اتارے اور ادائیگی کئے بغیرتمام پوائنٹس سے گزرنے کی کوشش کی۔اسٹور کے ملازمین نے ان افراد کو سٹور سے باہر جانے سے روکنے کی کوشش کی جس دوران نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی، ملزمان نے اسٹور کے ایک 40 سالہ ملازم کو متعدد بار سر میں گھونسے مارے اور  سٹور سے پیدل فرار ہو گئے ، ملزمان کو  آخری بار فلٹن سٹریٹ سب وے سٹیشن میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔اسٹور کے  40 سالہ ملازم کو غیر جان لیوا زخم آئے اور EMS نے جائے وقوعہ پر اس کا علاج کیا۔ان واقعات کے بارے میں معلومات رکھنے والا کوئی  بھی فرد این وائے پی ڈی  کی کرائم سٹاپرز ہاٹ لائن  پر رابطہ کر کے پولیس کو  معلومات فراہم کر سکتا ہے، جبکہ عوام ٹویٹر ہینڈل @NYPDTips اور   کرائم سٹاپرز کی ویب سائٹ پر لاگ ان کرکے اپنی تجاویز بھی جمع کر سکتے ہیں۔ایک اور واقعے میں  پیر، 1 جنوری کو   سہ پہر تین بج کر اٹھاون منٹ پر، پولیس نے 110 پریسنکٹ کی حدود میں 76 اسٹریٹ اور روزویلٹ ایونیو کے آس پاس کے علاقے میں چھرا گھونپنے کے واقعے  کی کال موصول کی، جائے وقوعہ پہنچنے پر، افسران کوبتایا گیا کہ ایک 30 سالہ مرد کو سینے اور چہرے پر جبکہ ایک 29 سالہ مرد کی ٹانگ پر وار کیا گیا ہے۔ 30 سالہ متاثرہ کو EMS نے تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال  منتقل کیاجبکہ 29 سالہ متاثرہ شخص کو EMS کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔واقعے کے بعد  کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہےاور تفتیش جاری ہے۔29 سالہ متوفی کی شناخت وانگڈو، تسیرنگ کے نام سے کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.