vosa.tv
Voice of South Asia!

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 3 ہزار 240 امیدواروں کے کاغذات مسترد

0

انتخابات 2024 ، الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے سے 25 ہزار 951 امیدواروں میں سے  3 ہزار 240 امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے،  252 خواتین بھی شامل ہیں  مجموعی طور پر ساڑھے 12 فیصد سے زائد امیدواروں کے کاغذات رد کئے گئی۔الیکشن کمیشن نے  ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 3 ہزار 240 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جن میں  قومی اسمبلی کے 1 ہزار 24 اور صوبائی اسمبلیوں کے 2 ہزار 216 امیدوار شامل ہیں.ای سی پی حکام کے مطابق ، ملک بھر سے 25 ہزار 951 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم  اب  22 ہزار 711 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں.پنجاب سے قومی اسمبلی کے 521،اسلام آباد کے 93، سندھ کے 166 ، خیبرپختونخوا کے 367اور  بلوچستان کے  92 امیدواروں کے کاغذات رد ہوئے جبکہ  صوبائی اسمبلیوں میں  سےپنجاب اسمبلی کے لئے 943، سندھ اسمبلی کے کے لئے 520، خیبرپختونخوا اسمبلی کے لئے 367 اور  بلوچستان اسمبلی کے لئے 386امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 252 خواتین کے کاغذات بھی  مسترد ہوئے، مجموعی طور پر ساڑھے 12 فیصد سے زائد امیدواروں کے کاغذات کو رد کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.