vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران نے4اسرائیلی ایجنٹ کو لٹکا دیا

0

ایران میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔چاروں افراد نے ملکی سلامتی کے خلاف موساد کے افسران کے کہنے پر کارروائیاں کی تھیں، جنہیں ان کے انجام تک پہنچا دیا۔ایران نے اس سے قبل اسرائیل سمیت بیرونی ممالک کے لیے کام کرنے والے مبینہ ایجنٹوں کی گرفتاریوں اور انہیں سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا تھا، ایران کی جانب سے متعدد بار موساد کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے اسرائیل کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا انتقام صیہونی ریاست کے خاتمے کے ساتھ ہی رکے گا۔رپورٹ کے مطابق جنرل حسین سلامی نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بدلہ بہت ہولناک ثابت ہوگا، ایران اپنے شہریوں کی اموات کو فراموش نہیں کرسکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.