بروکلین پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کو ناقابل قبول قرار دیا، جرائم میں نمایاں کمی
بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی ایرک گوانزالیز نے کہا ہے کہ بورو میں 2023ء کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 25 فیصد جب کہ جرائم میں مجموعی طور پر 5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔بروکلین نے 2023 میں فائرنگ کے واقعات میں 25 فیصد کی کمی دیکھی ہے جب کہ جرائم میں مجموعی طور پر 5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی ایرک گونزالیز کے مطابق، اس سال بورو میں فائرنگ کے 337 واقعات ہوئے، جبکہ 2022 میں یہ تعداد 449 تھی۔اسی عرصے کے دوران، بروکلین میں شوٹنگ کے متاثرین کی تعداد 544 سے کم ہو کر 397 ہو گئی۔ اعداد و شمار دونوں زمروں میں تقریباً 25 فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ڈی اے کے دفتر نے کہا کہ 2023 میں بروکلین میں قتل بھی 2022 کے مقابلے میں 10 فیصد کم ہوئے۔ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے مطابق تمام پرتشدد جرائم، بشمول عصمت دری اور حملہ، 2022 کے مقابلے میں مجموعی طور پر 5.1 فیصد کم ہیں۔چوری کی وارداتوں میں بھی 18.4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور ڈکیتیوں کے واقعات میں بھی 4.2 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔